سری نگر، 26 جون:
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے پیر کی صبح کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔
ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے پولیس اور سی آر پی ایف کی مدد سے کشمیر کے چار اضلاع میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ چھاپے پلوامہ، کولگام ،شوپیاں اور بانڈی پورہ اضلاع میں مارے جا رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ چھاپے جنگجو معاونین نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈائون کے سلسلے میں درج ایک کیس آر سی 5/22 کے تحت مارے جا رہے ہیں۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
