سری نگر، 27 جون: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ہاوورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور
ملی ٹنٹوں کے درمیان شبانہ تصادم آرائی کے دوران ایک مقامی جنگجو مارا گیا۔
کشمیر زون پولیس نے ٹویٹ کرکے کہا کہ کولگام تصادم آرائی کے دوران ایک مقامی ملی ٹنٹ مارا گیا۔
ٹویٹ میں کہا گیا کہ مہلوک ملی ٹنٹ کی شناخت اور تنظیمی وابستگی معلوم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہلوک ملی ٹنٹ کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا۔
قبل ازیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے ہاوورہ علاقے میں تصادم شروع ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کام پر لگے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انکاونٹر کے دوران ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
