سری نگر، یکم جولائی :
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ڈاکٹروں کے قومی دن کے موقع پر ڈاکٹروں کے بے لوث کام پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو سماج کو خوش اور صحت مند رکھنے کے لئے ڈاکٹروں کے غیر متزلزل ل عزم پر فخر ہے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ہفتے کو ٹویٹ کرکے کہا: ‘ڈاکٹروں کا قومی دن، میں تمام ڈاکٹروں کا مشکور ہوں جو زندگیاں بچانے کے لئے چوبیس گھنٹے بے لوث کام کرتے ہیں’۔انہوں نے کہا: ‘قوم کو معاشرے کو خوش اور صحت مند رکھنے لئے ڈاکٹروں کے غیر متزلزل عزم پر بے حد فخر ہے اور ہم ان کے شکر گذار ہیں’۔بتادیں کہ ہندوستان میں ہر سال یکم جولائی کو ڈاکٹروں کا قومی دن منایا جاتا ہے