سری نگر، 4 جولائی:
جموںو کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سری گرو ہرگوبند صاحب جی کے پرکاش پرو کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔اپنے پیغام میں، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، “سری گرو ہرگوبند صاحب جی کے پرکاش پرب کے پرمسرت موقع پر، میں لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
ایل جی نے کہا کہ گرو ہرگوبند جی قربانی اور عالمگیر بھائی چارے کے مجسم تھے، جنہوں نے انسانیت کو سماجی انصاف، راستبازی، ہمدردی، امن اور ہم آہنگی کی اہمیت سکھائی۔اس دن ہمیں ان کی تعلیمات سے تحریک حاصل کرنی چاہیے اور اپنے آپ کو سماجی مساوات اور بھائی چارے کے آدرشوں کے لیے وقف کر دینا چاہیے جیسا کہ گرو ہرگوبند جی کے مظہر ہے۔