سرینگر/ ایک چونکا دینے والے واقعے میں، سری نگر میں ایک 12 سالہ لڑکی کو ایک رشتہ دار نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق، زید فیروز نامی ایک ملزم ساکنہ برزلہ، سرینگر، جس کی عمر 22 سال ہے، کو ایک 12 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
ملزم متاثرہ لڑکی کا قریبی رشتہ دار ہے۔ ایف آئی آر نمبر 56/2023 POCSO ایکٹ کی دفعہ 5, 6 کے تحت صدر PS میں درج کیا گیا اور تفتیش شروع کی گئی، "پولیس نے کہا۔
