جموں/ جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں اتوار کو مغل روڈ پر ایک کار سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس نے بتایا کہ کار میں چار افراد سوار تھے اور کار شوپیاں سے سورنکوٹ (پونچھ) کی طرف جارہی تھی۔
پولیس نے بتایا، "حادثے میں ایک خاتون سمیت تین افراد کی موت ہو گئی، جب کہ زخمی خاتون کو اسپتال لے جایا گیا”۔ انہوں نے کہا کہ شناخت کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
