سری نگر، 15 جولائی:
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے بٹہ پورہ نائو بل علاقے میں 20 سالہ نوجوان کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت واقع ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے بٹہ پورہ نائو بل علاقے میں جمعے کی شام ایک نوجوان گھر میں کوئی الیکٹرک آلہ ٹھیک کر رہا تھا کہ اس دوران اس کو بجلی کا کرنٹ لگ گیا۔انہوں نے کہا کہ گر چہ اس کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہاں موجود ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت محسن احمد بٹ ولد عبدالاحد بٹ ساکن بٹہ پورہ نائو بل کے بطور ہوئی ہے۔