سرینگر/15جولائی
ٹائگور ہال سرینگر میں جاری 7 روزہ پگاہ ڈرامہ فیسٹول آج چھٹے روز بھی جاری رہا اور آج آذاز ڈرامٹک کلچرل کلب گاندربل سے وابستہ فنکاروں نے منشی پریم چند کی کہانی ‘بڑے بھائی صاحب’کے کشمیری ترجمہ پر مبنی (میلہء کنہ) نامی ڈرامہ شائقین کے سامنے پیش کیا۔
منشی پریم چند کی اس کہانی کا کشمیری ترجمہ ریشی رشید نے کیا ہے۔ڈرامے کے ہدایت کار معصوم رمضان نے تھے۔ٹائگور ہال میں موجود مقامی تھیٹر اداکاروں اور دیگر ڈرامہ شائقین نے اس ڈرامے میں کام کرنے والے فنکاروں کی بہترین اداکاری پر ان کی داد دی۔آج کی تقریب میں کئی معروف مقامی تھیٹر شخصیات جن میں معروف ڈرامہ نویس اور براڈکاسٹر نثار نثیم۔ارشد مشتاق۔ فرحت صدیقی۔ ریاض گاندربلی۔ شکیل نقاش۔
ارشد نوشہری اور گلفام بارجی قابل ذکر ہیں۔ تقریب کے آغاز میں حسب روایت منظور احمد میر نے مہمانوں۔ مقامی تھیٹر اداکاروں اور دیگر تھیٹر شائقین کا استقبال کیا جبکہ آخر پر فیسٹول ڈاریکٹر روہت بٹ نے شکریہ ادا کیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس پگاہ تھیٹر فیسٹول کااہتمام وومید گروپ اور اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز نے باہمی اشتراک سے کیا ہے۔
