• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

بھارت نے زخم دیے، اسی سے ہی مرحم لیں گے، الطاف بخاری

Online Editor by Online Editor
2023-07-17
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
جموں وکشمیر میں لوگوں کا مزاج بی جے پی کے خلاف ہے: سید محمد الطاف بخاری
FacebookTwitterWhatsappEmail

پلوامہ: ’’جموں وکشمیر کا مستقبل بھارت کےساتھ ہی بہتر اور محفوظ‘‘ قرار دیتے ہوئے جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر سید محمد الطاف بخاری نے دعوی کیا کہ ’’صرف اپنی پارٹی ہی جموں و کشمیر کے لوگوں کی حقیقی ترجمان ہے۔‘‘ الطاف بخاری نے ان باتوں کا اظہار جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں واقع بٹہ گنڈ نام کے ایک گاؤں میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ’’سچ کی سیاست کرتے ہیں‘‘ اور ’’سچ بولنے میں کبھی بھی نہیں ہچکچائیں گے کیونکہ آج تک اس قوم کو مختلف سیاسی جماعتوں نے صرف سبز باغ دکھائے ہیں جب کہ لوگوں کے حقوق کی بات کرنے کی کسی بھی جماعت نے جرات و ہمت نہیں کی اور یہی وجہ ہے کہ اپنی پارٹی اب میدان عمل میں آگئی ہے۔‘‘

خطاب کے دوران الطاف بخاری نے دفعہ 370کے حوالہ سے کہا: ’’نیشنل کانفرنس نے ہی دفعہ 370کی جڑیں کھوکھلی کی، کانگریس نے اس میں این سی کا ساتھ دیا۔ پی ڈی پی نے 370کا جنازہ نکالا اور بی جے پی نے (جنازے کو) کندھا دیا۔‘‘ بخاری نے کہا کہ ’’جموں و کشمیر فوج کی بدولت نہیں بلکہ اپنی مرضی کے ساتھ ہندوستان کے ساتھ ضم ہوا۔ 1947میں جو لوگ پار سے آئے تھے۔ ان کو ہم نے ڈنڈے مار کر واپس بھگایا۔‘‘ الطاف بخاری نے مزید کہا کہ ’’اب ہمارا مستقبل ہندوستان کے ساتھ ہی جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے ہی زخم دئے ان سے ہی مرحم لیں گے۔‘‘

خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ ترال سیاست کرنے نہیں آئے ہیں بلکہ وہ صرف لوگوں کو اس بات کی یاددہانی کرانے آئے ہیں کہ کشمیر کا مستقبل بھارت کے ساتھ ہی ہے اور ’’یہ بات ہمیں سمجھنی چاہئے۔ منشیات کے بڑھتے رجحان کے حوالہ سے بخاری نے کہا: ’’سرکار کو جیلوں میں قید مذہبی رہنماؤ اور خطباء کو فی الفور رہا کرنا چاہئے۔ کیونکہ یہی علماء نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کی تلقین کرتے اور انہیں صحیح راستہ دکھاتے ہیں۔‘‘

جلسہ میں پارٹی کے نائب صدر غلام حسن میر، بشمول دیگر لیڈران محمد اشرف میر، محمد رفیع میر، منتظر محی الدین، عبد المجید پڈرو، ضلع صدر غلام محمد میر، ڈی ڈی سی ممبر منظور گنائی اور یوتھ ضلع صدر سید تجلی اندرابی وغیرہ شامل تھے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

شری امرناتھ یاترا:زائد از 6 ہزار یاتریوں پر مشتمل 15 واں جھتا جموں سے روانہ

Next Post

سری نگر سڑک حادثے میں ٹریفک اہلکار سمیت 3 از جان، کئی زخمی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
پونچھ میں ٹریکٹر کی زد میں آکر معمر خاتون از جان

سری نگر سڑک حادثے میں ٹریفک اہلکار سمیت 3 از جان، کئی زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan