سری نگر، 17 جولائی :
سری نگر کے ملورہ شالہ ٹینگ علاقے میں پیر کے روز ایک سڑک حادثے میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار سمیت تین افراد کی موت واقع ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے ملورہ شالہ ٹینگ علاقے میں پٹرول پمپ کے نزدیک پیر کے روز ایک آٹو، ٹپر اور ماروتی کار کے درمیان ٹکر ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس حادثے کے نتیجے میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار سمیت تین افراد کی موت جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے۔متوفی ٹریفک پولیس اہلکار کی شناخت ظہور اشرف ساکن پٹن بارہمولہ کے بطور ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
