سرینگر:فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع منگل سے شروع ہوا۔
منگل کی صبح سرینگر ہوائی اڈے پر حرمین شریفین سے سے لوٹے حجاج کرام کے پہلے قافلے کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد منگل کے روز 630 عازمین پر مشتمل پہلا قافلہ سعودی عرب سے دو پروازوں کے ذریعے سرینگر ہوائی اڈے پر پہنچا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’سعودی عرب سے سرینگر کے لئے حج پروازیں 2 اگست تک جاری رہیں گی۔‘‘