جموں، 22 جولائی:
جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں ایک سڑک حادثے میں ڈمپر ڈرائیور کی موت واقع ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ پونچھ ضلع کے ناکہ مینڈھر گائوں میں ایک ڈمپر زیر نمبرJK12B – 7126 سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گرا۔
انہوں نے بتایا کہ واقعہ پیش آنے کے فوراً بعد پولیس اور مقامی لوگوں نے بچائو آپریشن شروع کیا لیکن ڈمپر کے ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی تھی۔
متوفی کی شناخت 52 سالہ یعقوب عظیم ولد محمد حسین ساکن بھٹہ دھرین کے بطور ہوئی۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔