سری نگر، 24 جولائی:
جموں وکشمیر پولیس نے ایگزبیشن گرائونڈ میں دو نوجوانوں کو چھرا گھونپنے کے الزام میں 3 ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس واردات میں استعمال ہونے والے تین چاقو بھی بر آمد کئے گئے ہیں۔
گرفتار شدہ ملزموں کی شناخت حماد خان ولد مرحوم جاوید احمد، بازل خان ولد مرحوم جاوید احمد اور ماجد خان ولد مرحوم محمد افضل خان ساکنان سرائے بالا کے بطور ہوئی ہے۔
سری نگر پولیس ٹویٹ کرکے کہا: ‘ایگزبشن گرائونڈ میں 2 نوجوانوں کو چھرا گھونپنے کے الزام میں 3 ملزموں حماد خان ولد مرحوم جاوید احمد، بازل خان ولد مرحوم جاوید احمد اور ماجد خان ولد مرحوم محمد افضل خان ساکنان سرائے بالا کو گرفتار کیا گیا’۔
ٹویٹ میں کہا گیا: ‘واردات میں استعمال ہونے والے تین چاقو بر آمد کئے گئے اور اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن شیر گڑھی میں آئی پی سی کے دفعات 341،307 کے تحت ایک کیس درج کیا گیا’۔