سری نگر، 24 جولائی :
کشمیر یونیورسٹی نے پیر کو 28 جولائی سے گرمائی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
یونیورسٹی حکام کے مطابق یہ تعطیلات 6 اگست کو اختتام پذیر ہوں گی۔
متعلقہ حکام کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا: ‘تمام متعلقین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یونیورسٹی کے تدریسی شعبے اور اس کے سٹیلائٹ کیمپس 28 جولائی 2023 سے 6 اگست 2023 تک موسم سرما کی تعطیلات منائیں گے’۔
حکمنامے میں مزید کہا گیا: ‘تاہم محکمہ جاتی دفاتر معمول کے مطابق کام کریں گے اور شعبہ جات کے سربراہان کیمپس مراکز کے ڈائریکٹر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ امتحانات، اگر ہوں گے، اور دیگر سرگرمیاں شیڈول کے مطابق منعقد کی جائیں’۔
