سری نگر/28؍جولائی:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے عاشورہ کے موقعہ پر حضرت اِمام حسین ؓ کی قربانیوں کو یاد کیا۔
اَپنے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ کربلا میں حق ، اِنصاف اور مساوات کی اَقدار کو برقرار رکھنے کے لئے حضرت اِمام حسین ؓ اور ان کے ساتھیوں کی قربانیاں پوری اِنسانیت کے لئے مشعل راہ ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ آئیے اِس دِن حضرت اِمام حسینؓ کے نظریات کو اَپنائیں اور اَمن ، ترقی اور عوا م کی خوشحالی کے لئے متحد ہو کر کام کریں۔
