بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں 10ویں محرم کے جلوس کے پیش نظر بڈگام پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کیا ہے۔ جلوس عاشورہ کا آغاز باب العلم میرگنڈ سے ہوگا اور اس کا اختتام امام بارگاہ میں ہوگا۔ اس جلوس کی سہولت کے لیے درج ذیل ٹریفک پلان نافذ العمل ہو گا۔ میرگنڈ بڈگام روڈ پر اس وقت تک ٹریفک کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک کہ جلوس کری پورہ کراسنگ کو عبور نہیں کرتا ہے لہذا ہر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ دوسرا راستہ اپنائیں۔
جب جلوس کورٹ کراسنگ پر پہنچے گا تو امام بارگاہ بڈگام سے کسی ٹریفک کو گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ٹریفک کو مامتھ / پٹواؤ کی جانب اوپر کی طرف ٹریفک موڑ دیا جائے گا۔ یہی راستہ ٹریفک کی واپسی کے لئے یعنی مامتھ/ پٹواؤ سے آنے والی ٹریفک کے لیے بھی ہوگا۔ پولیس اور ٹریفک اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کرنے اور جلوس اور ٹریفک کی روانی کے لیے تعاون کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ ایڈوائزری پر عمل کریں اور کسی بھی طرح کی مدد کے لیے پی سی آر بڈگام (01951-255027)، (01951-255207)، (8082567612) وہیں ایس ایچ او بڈگام (9419000538) نمبروں پر رابطہ کریں۔ قابل ذکر ہے کہ ضلع بڈگام میں شیعہ مسلمان کثیر تعداد میں آباد ہیں۔