بانڈی پورہ،29جولائی:
شمالی ضلع بانڈی پورہ کے اجس گاوں میں ریچھ کے حملے میں خاتون زخمی ہوئی اور اس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق اجس بانڈی پورہ میں سنیچر کی صبح ریچھ نے 50سالہ خاتون جس کی شناخت عائشہ بیگم زوجہ بشیر احمد راتھر کے بطور ہوئی پر اچانک حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوئی۔
معلوم ہوا ہے کہ اہل خانہ نے خاتون کو علاج و معالجہ کی خاطر ضلع ہسپتال منتقل کیا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اسے سری نگر ریفر کیا گیا۔ذرائع نے بتایا محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور ریچھ کو پکڑنے کی خاطر جگہ جگہ پھندے نصب کئے۔
