سری نگر، یکم اگست :
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کی صبح کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے یہ چھاپے غیر سرکاری تنظیموں کے ٹرر فنڈنگ کیس کے سلسلے میں مارے گئے ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے منگل کی صبح کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے غیر سرکاری تنظیموں کے ٹرر فنڈنگ کیس کے سلسلے میں مارے گئے ان کا کہنا تھا کہ اس کیس سے منسلک مشتبہ افراد کے گھروں پر چھاپے مار کارروائیاں انجام دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ کشمیر میں علحیدگی پسندوں اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کو برقرار رکھنے کے لئے علحیدگی پسندوں اور ملی ٹنٹ تنظیموں کی جانب سے بعض غیر سرکاری تنظیموں، ٹرسٹوں، سوسائیٹیوں کے ذریعے رقوم کی وصولی اور منتقلی کے متعلق ہے۔
بتادیں کہ این آئی اے نے 27 مارچ کو سری نگر کے سونہ وار علاقے میں اس کیس کے سلسلے میں چھاپے مارے تھے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔