جموں،3 اگست:سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے جمعرات کے روز مینڈھر پونچھ کے گور سائی نالہ علاقے میں ملی ٹینٹ معاون کے گھر پر چھاپہ مارا اور وہاں تلاشی لی۔
ذرائع نے بتایاکہ جمعرات کے روز ایس آئی اے نے پونچھ کے مضافاتی علاقے میں ملی ٹینٹ معاون کے گھر پر چھاپہ مارا اور وہاں پر مکینوں سے پوچھ تاچھ کے ساتھ ساتھ گھر کو کھنگالا گیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ خورشید احمد ولد نذیر حسین کے گھر پر ایس آئی اے نے چھاپہ ڈالا کیونکہ اس کا نام تحقیقات کے دوران سامنے آیا ہے۔
یہ رپورٹ فائل کرنے تک تلاشی آپریشن جاری تھا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
