• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

خطے میں دیر پا امن و امان کے قیام کی خاطر پاکستان کے ساتھ بات چیت ناگزیر: فاروق عبداللہ

Online Editor by Online Editor
2023-08-03
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
خطے میں دیر پا امن و امان کے قیام کی خاطر پاکستان کے ساتھ بات چیت ناگزیر: فاروق عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر،3 اگست:
جموں وکشمیر میں تعمیر و ترقی اور امن و امان کے حکومتی دعوؤں کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ حکومتی سطح پر جو تعمیر و ترقی اور امن و امان کے دعوے کئے جارہے ہیں وہ ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا تک ہی محدود ہیں جبکہ زمینی سطح پر نہ صرف یہاں کی تعمیر و ترقی مکمل طور پر ٹھپ ہے بلکہ زندگی کا ہر ایک شعبہ بری طرح متاثر ہواہے ، جو بھی کام ہورہے ہیں وہ محض دکھاوے کیلئے ہورہے ہیں۔
ان باتوں کا اظہار انہوں نے ’فورم فار ہیومن رائٹس ‘ کی جانب سے کانسٹی ٹیوشن کلب، نئی دہلی میں جموں وں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں کئی سیاسی رہنماوں اور دیگر معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کی ںظامت کے فرائض مسٹر گوپال اور سابق مصالحت کار برائے جموں وکشمیر محترمہ رادھا کمار نے انجام دئے۔
پانچ سال بغیر منتخب انتظامیہ کے موضوع سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں وکشمیر میں 5سال سے الیکشن کیوں نہیں کئے جارہے ہیں؟ اس کی کیا وجہ ہے؟ اگر امن و امان ہے اور صورتحال بہتر ہے تو پھر الیکشن کے انعقاد میں دیری کیوں ہورہی ہے؟جمہوریت کی بیخ کنی کررہے آپ ہماری ریاست کو مضبوط کررہے ہیں یا پھر کمزور کررہے ہیں؟ہمارے ساتھ بھی وہی تعلق رکھئے، جیسے آپ باقی ریاستوں کیساتھ رکھتے ہیں۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جہاں دیکھو حکومت جی 20کے ڈھنڈورے پیٹ رہی ہے ، لیکن یہ لوگ زمینی حقائق کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ جی 20کے مہمانوں کو سیکورٹی بنیادوں پر داچھی گام نیشنل پارک نہیں لے جاسکتے، جو محض 17کلومیٹر دور ہے۔لیکن باہری دنیا کو دکھانے کیلئے یہ ایسا تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ جیسے ان لوگوں نے کوئی تیر مار لیا ہوا۔
تاہم جی 20کا ایک فائدہ ضرور ہوا، جن جن راستوں سے مہمانوں کو آنا جانا تھا اُن سڑکوں کی کئی برسوں کے بعد مرمت ہوئی اور سڑکوں و دیواروں پر رنگ و روغن کیا گیا۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ یہ لوگ (مرکز) مانے یا نہ مانے پاکستان کیساتھ بات چیت کا سلسلہ ضرور شروع کرنا ہے، اسی سے خطے میں دیرپا امن و امان کا قیام عمل میں لایا جاسکتا ہے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

 جی ایم سی اننت ناگ نے اپنی نئی پرنسپل پروفیسر  (ڈاکٹر)انجم فرحانہ کا خیرمقدم کیا

Next Post

جموں وکشمیر: ایل او سی پر اپنی جان قربان کرنے والے فوجی افسر کی زندگی پر مبنی کومک ریلیز کی گئی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
جموں وکشمیر: ایل او سی پر اپنی جان قربان کرنے والے فوجی افسر کی زندگی پر مبنی کومک ریلیز کی گئی

جموں وکشمیر: ایل او سی پر اپنی جان قربان کرنے والے فوجی افسر کی زندگی پر مبنی کومک ریلیز کی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan