سری نگر، 3 اگست :
جموں وکشمیر کے ضلع کپوارہ میں جمعرات کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر 2008 میں جنگجوئوں کے خلاف لڑنے کے دوران اپنی جان نچھاور کرنے والے فوجی کرنل جوجن تھامس کی زندگی اور بہادری پر مبنی ایک کومک بک کو ریلیز کیا گیا آنجہانی کرنل تھامس کی اہلیہ بینا تھامس نے اپنے بیٹے فلیومین کی موجودگی میں کپوارہ کے مژھل میں یہ کومک ریلیز کی بینا تھامس نے کہا کہ اس کومک کو شائع کرنے کا مقصد کرنل جوجن تھامس کی زندگی کو مستقبل کے فوجیوں کے لئے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران ایک رہنما کے بطور پیش کرنا ہے ۔
انہوں نے کہا: ‘اس کومک کا مقصد ہمارے ہیروز کی کہانیوں کو اسکولی بچوں تک پہنچانا بھی ہے تاکہ وہ اس ملک کے مستقبل کے شہری ہونے کے ناطے ان کے نقوش قدم پر چل سکیں ‘۔قابل ذکر ہے کہ اگست 2008 میں کرنل تھامس مژھل سیکٹر میں فوج کی 45 راشٹریہ رائفلز کی کمانڈ کر رہے تھے اور جنگجوئوں کی نقل و حمل کے متعلق اطلاع موصول ہونے پر سب سے آگے محاذ پر لڑھ رہے تھے۔
دفاعی ترجمان کے مطابق انہوں نے دو جنگجوئوں کو مار گرایا اور اس دوران خود بھی شدید زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا: ‘اس کے باوجود کرنل تھامس نے وہاں سے نکلنے سے انکار کیا اور ایک جرات مندانہ کاررروائی کرتے ہوئے پہاڑ سے نیچے گر کر تیسرے جنگجو جس نے چھپ کر اپنی پوزیشن سنبھال کر فوجیوں کو موثر طریقے سے مصروف رکھا تھا، کو پریشانی میں ڈال دیا ‘۔
کرنل تھاس کو بعد از مرگ ‘اشوک چکر’ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔یہ کومک کپوارہ کے مژھل سیکٹر کی زمیندار گلی میں ‘ناز ہند’ پر ریلیز کی گئی۔ناز ہند کو کرنل جوجن تھامس اور نائیک نیرج کی عظیم قربانی کی یاد میں بنایا گیا ہے۔