سری نگر/ جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے گوجوارہ علاقے میں جائیداد تنازعے پر بھائی نے بھائی پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا اور اس سے علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے ملزم کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
اطلاعات کے مطابق پائین شہر کے گوجوارہ علاقے میں شام دیر گئے اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا ججب بھائی نے بھائی پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا ، اور اسے علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
پولیس نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ہلال احمد گیلانی ولد نور محمد گیلانی ساکن لالبازار سری نگر نے اپنے سگے بھائی بلال احمد گیلانی پر تیز دھار والے ہتھیار سے وار کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بھائیوں کے درمیان جائیداد پر تنازعہ چل رہا تھا۔پولیس کے مطابق حملہ آور بھائی کو حراست میں لے کر اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 29کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ۔