جموں: جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے ہدیال علاقے میں آگ کی ایک واردات میں دو منزلہ رہائشی مکان خاکستر ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق کشتواڑ کے ہدیال علاقے میں دو منزلہ رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کے فوراً بعد مقامی لوگ جمع ہوئے اور آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں جٹ گئے۔ان کا کہنا تھا کہ اس دوران آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس، فوج، فائر ٹنڈرس اور ریڈ کراس کی ٹیمیں بھی جائے واردات پر پہنچ گئیں اور آگ کو قابو میں کر لیا۔
ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ آگ لگنے کے بارے میں اطلاع موصول ہوتے ہی ہماری ٹیم یہاں پہنچ گئی اور دیگر ٹیموں کے ساتھ مل کر آگ کو قابو میں کرکے مزید پھیلنے سے روکا گیا۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہے تاہم اس دوران کسی جانی نقصان کے ہونے کوئی اطلاع نہیں ہے۔
