سری نگر/سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے تین دہائیاں قبل پیش آنے والے ریٹائرڈ جج نیل کانتھ گنجو کے قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں لوگوں سے جانکاری فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تین دہائی قتل ریٹائرڈ جج نیل کانٹھ گنجو کے قتل کے پچھے مجرمانہ سازش کا پردہ فاش کرنے کی خاطر ریاستی تفتیشی ایجنسی (ایس آئی اے) نے حقائق جاننے کی خاطر حالات و واقعات سے واقف تمام فراد سے جانکاری فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایسے تمام افراد کی شناخت کو صغیہ راز میں رکھاجائے گا جو اس قتل کیس کے بارے یں مفید معلومات فراہم کریں گے جبکہ مناسب انعام بھی دیا جائے گا۔
عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فون نمبر 8899004976 یا ای میل [email protected] پر اس قتل کیس سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے رابط قائم کر سکتے ہیں۔
