سری نگر/جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر میں جیش سے وابستہ دو ملی ٹینٹ معاونین کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سری نگر پولیس نے دو ملی ٹینٹ معاونین کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے دو گرینیڈ برآمد کرکے ضبط کئے ۔
انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت ارشید مشتاق ولد مشتاق احمد منگرو ساکن بڈی باغ پلوامہ اور سہییل مجید میر ولد عبدالمجید میر ساکن مچہ پونہ پلومہ کے بطور کی ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 124کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
