• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

سپریم کورٹ میں جموں وکشمیر کو انصاف ملنے کی پوری امید:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

Online Editor by Online Editor
2023-08-21
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
سپریم کورٹ میں جموں وکشمیر کو انصاف ملنے کی پوری امید:ڈاکٹر فاروق عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر، 21اگست:
سپریم کورٹ سے جموں وکشمیر کے عوام کیلئے انصاف کی امید بھاندتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ 5اگست2019کو ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا وہ غیر آئینی اور غیر جمہوری تھا۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک کی سب سے بڑی عدالت میں ہمارا کیس زیر سماعت ہے، ہم پوری قوت کیساتھ جموں و کشمیر کے عوام کے انصاف کیلئے لڑ رہے ہیں، ملک کے اعلیٰ ترین قانوندان ہماری نمائندگی کررہے ہیں، ہم حق پر ہیں اور ہمیں پوری اُمید ہے کہ 5جج صاحبان پر مشتمل آئینی بنچ آئین کی بالادستی قائم و دائم رکھتے ہوئے ہمارے آئینی اور جمہوری حقوق بحال کریں گے۔
ان باتوں کا اظہار انہوں نے پارٹی ہیڈکوارٹر پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل کانفرنس کی مضبوطی میں ہی جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کا راز مضمر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں جن سخت ترین چیلنجوں کا سامنا ہے اس کیلئے پارٹی کی مضبوطی انتہائی ضروری ہے۔ جموں وکشمیر میں جاری ظلم و ستم اور ناانصافی کا قلع قمع کرنے کیلئے اتحا د و اتفاق لازمی ہے اور ہمیں آپسی شکوے اور شکایات بھی بالائے طاق رکھتے ہوئے آپسی صفوں کو مضبوط کرنا ہوگا۔ جس طرح ماضی میں نیشنل کانفرنس کے عظیم لیڈران نے ذاتی مفادات کا گھلا گھونٹ کر قومی مفادات کیلئے قربانیاں پیش کیں، وہی کردار ہم سب کو ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے پارٹی سے وابستہ افراد پر زور دیا ہے کہ وہ موقعہ پرست اور ضمیر فروش سیاستدانوں کی چالوں سے ہوشیار رہیں اور ساتھ ہی اپنی صفوں میں موجودہ کالے بھیڑیوں پر بھی کڑی نظر رکھیں۔منشیات کی لعنت کیخلاف ایک بار پھر کار گر اور ٹھو س اقدامات کی اپیل کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ خدا نہ خواستہ اگر ہماری نوجوان پود میں منشیات کے استعمال کا رجحان اسی رفتار سے بڑھتا گیا تو مستقبل میں قوم و ملت کو بہت سارے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور یہ ہمارے لئے کسی المیہ سے کم نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ منشیات کے استعمال سے نہ صرف خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوگا بلکہ دیگر جرائم کا بھی گراف دن بہ دن بڑھتا جارہاہے۔ آج نوبت یہ آن پڑی ہے کہ اب منشیات کے عادی نوجوان اپنے والدین کا قتل کرنے سے بھی کتراتے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ منشیات اور دیگر سماجی بدعات کا قلع قمع کرنے کیلئے ہر کسی کو اپنا کردار نبھانا ہوگا اور والدین کا اس میں سب سے زیادہ رول بنتا ہے۔ اپنے بچوں کو مروجہ تعلیم کیساتھ ساتھ دینی تعلیم سے آراستہ کرنا اور ان کی صحیح نشونما اور تربیت کرنا انتہائی ضروری بن گیا ہے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

پانی کا مؤثر بندو بست، پانی کی کفالت اور اقتصادی ترقی کی کلید ہے۔ صدر مرمو

Next Post

پلوامہ حادثے میں نجی اسکول میں تعینات ٹیچر از جان

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
پونچھ میں ٹریکٹر کی زد میں آکر معمر خاتون از جان

پلوامہ حادثے میں نجی اسکول میں تعینات ٹیچر از جان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan