سری نگر، 21اگست:
جنوبی ضلع پلوامہ کے گوسو علاقے میں تیز رفتار ٹپر نے نجی اسکول میں تتعینات استاد کو ٹکر ماری جس وجہ سے اس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق گوسو پلوامہ میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک ٹپر نے شہری کو زور دار ٹکرماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شہری کو ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت منظو ر احمد ولد غلام احمد وانی ساکن گوسو پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ منظور احمد نجی اسکول میں بحیثیت استاد کام کر رہا تھا۔
دریں اثنا مقامی لوگوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کو پہلے ہی آگاہ کیا گیا تھا کہ گوسو پلوامہ شاہراہ پر غیر قانونی طریقے سے تعمیراتی میٹریل کو ٹپروں کے ذریعے لے جایا جا رہا ہے جس وجہ سے عام لوگوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہے۔انہوں نے بتایا کہ آگاہی فراہم کرنے کے باوجود بھی انتظامیہ نے ان ڈرائیور کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی ۔