نئی دہلی:بھارت کا تاریخی قمری مشن چندریان 3 آج چاند کے جنوبی قطب کی سطح پر کامیابی کے ساتھ لینڈ کر گیا ہے۔ جیسے ہی چندریان 3 چاند پر اترنے میں کامیاب ہوجاتا ہے ویسے ہی بھارت چاند کے جنوبی قطب پر پہنچنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔ چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ بھارت کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی، کیونکہ چاند کی سطح پر سافٹ لینڈنگ میں کامیابی حاصل کرنے والا یہ چوتھا ملک بن جائے گا۔ اس سے قبل امریکہ، چین اور سویت یونین یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔چندریان 3 کو چودہ جولائی کو لانچ کیا گیا تھا۔ 600 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار چندریان 3 اپنے 41 دنوں کے سفر کے بعد آج چاند پر لینڈ کرنے والا ہے۔ چاند کی تحقیق میں بھارتی خلائی تحقیقی ایجنسی اسرو کی یہ پہلی کوشش نہیں تھی۔ اس پہلے بھی چندریان 2 کو 2019 میں لانچ کیا گیا تھا لیکن یہ مشن چاند کی سطح پر لینڈنگ کے وقت حادثہ کا شکار ہوگیا تھا۔