سری نگر:سری نگر کے نوگام علاقے میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں دومنزلہ شاپنگ کمپلیکس خاکستر ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے نوگام علاقے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب آگ کی ایک واردات میں دو منزلہ شاپنگ کمپلیکس خاکستر ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ اس شاپنگ کیمپلیکس میں ہارڈ وئیر کے 7 دکان اور 2 گودام موجود تھے۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی آگ پر قابو پانے کے لئے فائر ٹنڈرس کو جائے واردات پر روانہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ فائر ٹنڈرس کی بر وقت کارروائی سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔