سری نگر/جموںوکشمیر ملک میں آٹو اپیل سسٹم ( اے اے ایس ) پر آن بورڈنگ 300آن لائن خدمات سے شہریوں کوخدمات وقتی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے آٹو ایسکلیشن میکانزم کو شروع کرنے والا پہلا یوٹی بن گیا ہے۔جموںوکشمیر پبلک سروس گارنٹی ایکٹ( پی ایس جی اے) میںاِس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ترمیم کی گئی ہے تاکہ آن لائن خدمات کو اِس کے دائرے میں لایا جاسکے ۔ جب ایکٹ کے تحت خدمات حاصل کرنے کے لئے مخصوص ٹائم لائنز کی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو آٹو اپیل سسٹم ( اے اے ایس ) خود بخود اپیل کرنے والے اَفسران سے اپیل کرتا ہے ۔ اِس طریقہ کار نے اِی۔ سروسز کی بروقت فراہمی کے لئے تعمیل کو عملانے میں مدد کی ہے۔
چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے اِس کی اِفادیت کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ جموں وکشمیر کے ڈیجیٹل سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے جو کارکردگی ، شفافیت ، جواب دہی اور رشوت کو روکنے میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔ چیف سیکرٹری نے تمام نامزد حکام اور اَفسران کو اپیلوں کی نگرانی کرنے اور انہیںمقررہ مدت میں نمٹانے کے لئے کہا ہے۔ڈیجیٹل موڈ میں پیش کی جانے والی کلیدی خدمات میں سر ٹیفکیٹ کا اجرأ جیسے آمدنی ، جائیداد ، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور قانونی وراثتی سر ٹیفکیٹ ، پیدائش اور وفات سر ٹیفکیٹ ، اِنتقال کی تصدیق ، ڈومیسائل سر ٹیفکیٹ ، فرد اور ریونیو کا حصول وغیرہ شامل ہے۔
دیگر اہم خدمات جو پیش کی جارہی ہیں ان میں منریگا کے تحت جاب کارڈ کا اِجرأ ، پانی کنکشن حاصل کرنا، لاڈلی بیٹی یا پنشن کے تحت شادی میں مدد یا مالی اِمداد حاصل کرنا ، سٹریٹ وینڈنگ (ریہری ) لائسنس اور کاریگروں اور بُنکروں کے لئے کریڈٹ کارڈ حاصل کرناشامل ہیں۔چیف سیکرٹری نے مزید کہا کہ اے اے ایس سرکاری اَفسران اور درخواست دہندگان دونوں کے درمیان نظم و ضبط کو نافذ کرے گا۔ سسٹم سروس ڈیلیوری کے لئے مقررہ ٹائم لائنز پر نظر رکھے گا اور اِس میں پبلک سروس گارنٹی ایکٹ ( پی ایس جی اے )کی دفعات کی تعمیل کرنے میں ناکامی پر جُرمانے عائد کرنے کے اِنتظامات ہیں۔
آج تک آٹو اپیل سسٹم ( اے اے ایس ) کی طرف سے 22,305 اپیلیں متعین کردہ ٹائم لائن کے اَندر نامزد اَتھارٹی کی طرف سے خدمات فراہم کرنے کے بعد اپیلیٹ اتھارٹیز کو دی گئی ہیں ۔ اپیلیٹ اتھارٹیز کی جانب سے 5,833 اپیلیں نمٹا ئی گئی ہیں اور جان بوجھ کرنے کے تاخیر پر اَفسران کو جُرمانے عائد کئے جاتے ہیں۔سسٹم لوگوں کو ڈیجیٹلی بااِختیار بنارہا ہے جیسا کہ پہلے کبھی نہیں تھا۔
آٹو اپیل سسٹم ( اے اے ایس ) کی نگرانی جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تشکیل کردہ کمیٹی سے کی جارہی ہے جس کی سربراہی فائنانشل کمشنر ( ایڈیشنل چیف سیکرٹری ) محکمہ جل شکتی شالین کابراکر رہے ہیں تاکہ آٹو اپیل سسٹم ( اے اے ایس ) بغیر کسی اِنسانی مداخلت کے مکمل طور پر آن لائن کام کرے ۔ اپیلیٹ اَتھارٹیز کے ذریعے ایس ایم ایس الرٹس اور ورچیول سماعت کی سہولیت پر کام کیا جارہا ہے اور جلد ہی درخواست دہندگان اور اَتھارٹیزکو بھی فراہم کیا جائے گا۔
