سری نگر، 29 اگست:
جموں وکشمیر پولیس نے سری نگر میں ایک بین ریاستی منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے بھاری مقدار میں نشہ آور مواد بر آمد کیا۔
گرفتار شدہ منشیات فروش کی شناخت اجے پال ولد گلزار ساکن کپورتھلہ پنجاب کے بطور کی گئی ہے۔
سری نگر پولیس نے منگل کو ٹویٹ کرکے کہا کہ اجے پال ولد گلزار ساکن کپور تھلہ پنجاب نامی ایک بین ریاستی منیشات فروش کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس کی تحویل سے 11.8 کلو فکی بر آمد کی گئی۔ٹویٹ میں کہا گیا کہ پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پارمپورہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے کیا ہے۔