سری نگر، 29اگست:
سری نگر کی ایک عدالت نے منگل کے روزگجراتی کون مین کرن بھائی پٹیل کی ضمانت منظور کی۔اطلاعات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ سری نگر کی عدالت نے منگل کے روز کرن بھائی پٹیل کی ضمانت منظور کی ہے ۔عدالت نے پٹیل کے وکیل کو دو ضمانتوں کے ساتھ ایک لاکھ مچلکے پیش کرنے کی ہدایت کی ۔
ملزم کے کیس کی نمائندگی محمد عبداللہ پنٹ، عادل پنڈت، انیل رینا اور ابو اویس پنڈت کر رہے ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ جموں وکشمیر پولیس نے گجرات کون مین کرن بھائی پٹیل کو 3مارچ کے روز گرفتاری عمل میں لائی تھی۔واضح رہے کہ گجراتی کون مین کرن بھائی پٹیل کے خلاف پولیس اسٹیشن نشاط میں درج ایف آئی آر زیر نمبر 19کے تحت چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سری نگر کی عدالت میں دو مئی کے روز چارج شیٹ داخل کی گئی تھی ۔