سری نگر:سٹیٹ انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو ) نے منگل کے روز شوپیاں کے راولپورہ گاوں میں چھاپے مارے ۔
اطلاعات کے مطابق ایس آئی یو نے منگل کے روز راولپورہ شوپیاں میں کئی مقامات پر چھاپے ڈالے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی آر زیر نمبر 126/23کے سلسلے میں رہائشی مکانوں کی تلاشی لی گئی ۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک چھاپہ ماری کا سلسلہ جاری تھا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔