جموں،2 ستمبر:
جموں وکشمیر کے پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں فوجی پورٹر شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک بارودی سرنگ کا ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں فوجی پورٹر جس کی شناخت مختیار احمد کے بطور ہوئی ہے شدید طورپر زخمی ہوا معلوم ہوا ہے کہ زخمی فوجی پورٹر کو علاج ومعاللجہ کی خاطر سب ضلع ہسپتال منڈی منتقل کیا گیا ۔
فوجی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ کیسے اور کن حالات میں ہوا اس کی تحقیقات شروع کی گئی ہے۔