حیدر آباد 2 ستمبر :
لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج حیدر آباد میں بنارس ہندو یونیورسٹی ۔ بی ایچ یو کے سابق طلباء سے بات چیت کی اور مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔
اپنے خطاب میں لفٹینٹ گورنر نے ملک میں سائنسی اور صنعتی انقلاب لانے میں مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ کی اہم شراکت کو یاد کیا ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ نے نالج سوسائٹی کی بنیاد رکھی اور سائنس ، ٹیکنالوجی اور تعلیم کے فوائد کو صنعتوں تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ ‘‘
انہوں نے کہا کہ مہامنا کے نظریات نے جدید ہندوستان کی تشکیل میں رہنمائی کی ہے ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ ہندوستان آج ایک صف اول کی سائنسی طاقت ہے ۔ ہمارے ملک نے مہامنا کے کثیر جہتی وژن سے بہت فائدہ اٹھایا ۔ سائنس اور ٹکنالوجی کی ایک مضبوط عمارت کی تعمیر کیلئے مہامنا کی کوشش نے سائنسی علم کے نئے محاذوں کو تلاش کرنے کے مواقع فراہم کئے ہیں ۔ ‘‘
انہوں نے مزید کہا مہامنا جدید سائنس اور ڑکنالوجی اور ہندوستانی اخلاقیات کے درمیان ایک عمدہ توازن قائم کرنے کیلئے قدم رکھنے والے پہلے خواب دیکھنے والوں میں سے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے 1916 میں سائنس اور ٹکنالوجی پر توجہ مرکوز کرنے والے سائنس ، انجینئرنگ ، کیمسٹری اور ٹیکنالوجی چار اہم شعبے شروع کئے ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ مہامنا نے بی ایچ یو کو اچھی تربیت یافتہ افرادی قوت کیلئے افزایش گاہ میں تبدیل کر دیا جو نہ صرف ملک کی خدمت کر رہے ہیں بلکہ مختلف دیگر اقوام کی ترقی میں بھی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ۔
اس موقع پر بی ایچ یو کے سابق طلباء اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔