جموں/جموں وکشمیر کے رام بن ضلع کے مروگ ٹنل کے نزدیک اتوارکے روز پولیس اور فوجی گاڑی کے درمیان آپسی ٹکر کے نتیجے میں 17پولیس اہلکار اور تین خواتین قیدی زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز رام بن میں مروگ ٹنل کے نزدیک اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب پولیس اور فوجی گاڑی کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس وجہ سے پولیس گاڑی میں سوار 17پولیس اہلکار اور تین خواتین قیدی زخمی ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر سبھی کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سبھی پولیس اہلکار معمولی طورپر زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔