نیوز ڈیسک
مراکش کے حکام کے مطابق کوہ اطلس میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 296 افراد ہلاک اور 153 زخمی ہوئے ہیں۔مراکش میں جمعے کی شب چھ اعشاریہ آٹھ شدت کا زلزلہ آیا جس کی وجہ سے متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔سرکاری ٹی وی نے وزارت داخلہ کے حوالے سے کہا ہے کہ کم از کم 296 افراد ہلاک اور 153 زخمی ہوئے ہیں۔
خبر رساں اداروں کے مطابق زلزلے کا مرکز مراکش کے جنوب میں تقریباً 70 کلومیٹر کے فاصلے پر کوہ اطلس میں تھا۔ یہ شمالی افریقہ کی سب سے اونچی چوٹی توبقال اور مراکش کے ایک سکی ریزورٹ اوکیمیدن کے قریب بھی تھا۔زلزلے کے جھٹکے ساحلی شہروں رباط، کاسا بلانکا اور الصویرہ میں بھی محسوس کیے گئے۔
بڑے شہروں میں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ دارالحکومت رباط میں میں بڑی تعداد میں لوگوں نے سڑکوں پر پناہ لی۔ سیاح سب سے زیادہ رباط کا رخ کرتے ہیں۔
مراکش کے شہریوں نے ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں اور تاریخی شہر مراکش کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
سیاحوں اور دیگر افراد نے ایسی ویڈیوز بھی پوسٹ کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہر میں ریستورانوں سے لوگ نکل رہے ہیں۔
مغربی شہر مراکش سے 200 کلومیٹر مغرب میں واقع الصویرہ کے ایک ایک رہائشی نے ٹیلی فون پر اے ایف پی کو بتایا کہ ’یہاں زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے تاہم افراتفری بہت زیادہ ہے۔ ہم نے زلزلے کے وقت لوگوں کے چیخنے کی آوازیں سنیں۔‘’لوگ سکوائرز اور کیفوں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ باہر رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔‘غیرمصدقہ سوشل میڈیا پوسٹس میں کہا گیا ہے کہ عمارتیں منہدم ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ مراکش کے جنوب میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔