سری نگر، 9 ستمبر:پلوامہ کے کنگن علاقے میں ایک تیز رفتار ٹپر نے ایک موٹر سائیکل سوار کو کچل کر ہلاک کردیا ۔اطلاعات کے مطابق پلوامہ کے کنگن علاقے میں ایک تیز رفتار ٹپر نے ایک موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جس کے نتیجے میں اس کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
متوفی کی شناخت اعجاز احمد بٹ ولد خورشید احمد بٹ ساکن تلسرہ پکھر پورہ بڈگام کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آنے کے بعد ٹپر ڈرائیور جائے واردات سے فرار ہوگیا۔
دریں اثنا پولیس کی ایک ٹیم نے جائے واردات پر پہنچ کر کارروائی شروع کی ہے۔