• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
بدھ, اکتوبر ۴, ۲۰۲۳
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

جموں وکشمیر بینک نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کو ڈیویڈنڈ چیک پیش کئے

Online Editor by Online Editor
2023-09-15
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
جموں وکشمیر بینک نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کو ڈیویڈنڈ چیک پیش کئے
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر/15؍ستمبر:
ایم ڈی اور سی اِی او بلدیو پرکاش نے جموں و کشمیر بینک کے شیئر ہولڈروں کو سات برس بعد منافع کی ادائیگی کا آغاز کرتے ہوئے آج جموں و کشمیر حکومت، اس کے پروموٹر اور بڑے شیئر ہولڈر کو 28.57 کروڑ روپے اور 1.84 کروڑ روپے کے دو چیک پیش کئے۔
ایم ڈی اور سی اِی او نے چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، پرنسپل سیکرٹری محکمہ خزانہ سنتوش ڈی ویدیا، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر ایم کے بھنڈاری اور بینک کے جنرل منیجر ( گورنمنٹ بزنس) شیخ رئیس مقبول کی موجودگی میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کو مالی برس 2022-23ء کے لئے ڈیویڈنڈ چیک حوالے کئے۔ واضح رہے کہ بینک نے اَپنی 85 ویں سالانہ جنرل میٹنگ میں مالی برس2022-23ء کے لئے 50 فیصد ڈیویڈنڈ کی منظوری دی تھی۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جموں و کشمیر بینک کی حالیہ کارکردگی کی سراہنا کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی اِقتصادی ترقی اور لوگوں کو مالی طور پر بااِختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے بینک کی ستائش کی۔ اُنہوں نے مزید کہا ،’’ جموں و کشمیر بینک نے گزشتہ مالی برس کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہم اُمید کرتے ہیںکہ وہ مستقبل میں بہترین بینک کاری خدمات کی توسیع اور لوگوں کو مالی طور پر بااختیار بناتے ہوئے اپنی ترقی کو جاری رکھے گا۔‘‘
چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جموں و کشمیر میں خود روزگار ی کو فروغ دینے کے لئے بینک کے کردار کی تعریف کی۔ اُنہوں نے بینک کے حصص کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’گزشتہ کئی سہ ماہیوں کے دوران اس کے زیادہ تر مالی پیرامیٹروںمیں بہتری سے سرمایہ کاروں کے لئے بینک کے حصص کو 100 روپے سے اوپر ٹریڈ کرتے ہوئے دیکھنا کافی اطمینان بخش علامت ہے۔‘‘
اِس سے قبل ایم ڈی اور سی اِی او بلدیو پرکاش نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی قیادت یوٹ حکومت کا تعاو ن اور رہنمائی کے لئے شکریہ اَدا کیا او ربینک کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں کا ایک مختصر جائزہ پیش کیا۔ یوٹی حکومت کی مسلسل حمایت اور رہنمائی سے ہم اَپنے سالانہ اہداف کو حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر میں یوٹی حکومت کے جامع، مساوی اور دیرپا اقتصادی ترقی کے مشن کو پورا کرنے کے لئے تندہی سے کام کرتے ہوئے لوگوں کو بہترین بینک کاری خدمات فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہیں۔
دریں اثنا، تیزی کے رجحان کو جاری رکھتے ہوئے بینک کے حصص کی قیمت آج 104.60 روپے پر بند ہوئی جس سے گزشتہ ایک برس کے دوران اس کے سرمایہ کاروں کو 214 فیصد منافع حاصل ہوا۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

انجینئروں کی کوششوں سے ہی ملک کی ترقی کا پہیہ رواں دواں ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر

Next Post

روایتی ادویاتی نظام آیورویدنے عالمی مقبولیت حاصل کی ہے۔ منوج سنہا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے خلاف 10 اکتوبر کو پرامن احتجاج، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے خلاف 10 اکتوبر کو پرامن احتجاج، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

2023-10-03
آرمی کی 15 کوہ پیماؤں کی ٹیم نے ماؤنٹ ہرمکھ کو 16,870 فٹ پر سر کیا

آرمی کی 15 کوہ پیماؤں کی ٹیم نے ماؤنٹ ہرمکھ کو 16,870 فٹ پر سر کیا

2023-10-03
سی آر پی ایف الفا نے سری نگر میں خصوصی سوچھتا مہم کا اہتمام کیا

سی آر پی ایف الفا نے سری نگر میں خصوصی سوچھتا مہم کا اہتمام کیا

2023-10-03
لیفٹیننٹ گورنر نے دیوکی آریہ پُتری پاٹھ شالہ سرینگر کے یومِ تاسیس کی تقریب میں شرکت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے دیوکی آریہ پُتری پاٹھ شالہ سرینگر کے یومِ تاسیس کی تقریب میں شرکت کی

2023-10-03
وادی کشمیر میں ملٹنسی قریب قریب ختم ہوچکی ہے ,سرینگر جیسا پُرامن ماحول اور کہیں نہیں ہے // سی آر پی ایف انسپکٹر جنرل

وادی کشمیر میں ملٹنسی قریب قریب ختم ہوچکی ہے ,سرینگر جیسا پُرامن ماحول اور کہیں نہیں ہے // سی آر پی ایف انسپکٹر جنرل

2023-10-03
ناری شکتی کو با اختیار بنانا جموں و کشمیر انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے: منوج سنہا

ناری شکتی کو با اختیار بنانا جموں و کشمیر انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے: منوج سنہا

2023-10-03
پلوامہ کے مرن گاؤں میں رہائشی مکان خاکستر

بڈگام کے چرار شریف علاقے میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر

2023-10-03
ٹیٹو گراؤنڈ اراضی کے بدلے 158 کنال اراضی وزارت دفاع کو منتقل

ٹیٹو گراؤنڈ اراضی کے بدلے 158 کنال اراضی وزارت دفاع کو منتقل

2023-10-03
Next Post
روایتی ادویاتی نظام آیورویدنے عالمی مقبولیت حاصل کی ہے۔ منوج سنہا

روایتی ادویاتی نظام آیورویدنے عالمی مقبولیت حاصل کی ہے۔ منوج سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan