سری نگر17 ستمبر:
شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے باپورہ علاقے میں غلطی سے فوج کے ایک جوان کی سروس رائفل گرنے سے ایک فوجی جوان کی موت ہو گئی، جب کہ دوسرا زخمی ہو گیا۔پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
بانڈی پورہ پولیس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ملزم فوجی اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک فوجی اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوا، جب کہ قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔پولیس نے ایکس سابق ٹویٹر پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے اہلکار کی رائفل سے حادچاتی طور گولی نکلنے کے نتیجے میں ایک اہلکارہلاک ہوا جبکہ دوسرا زخمی ہوا ہے ۔ فوج کے ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔”