جموں: جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک کے ہیرا نگر علاقے میں دو پرانے مارٹر شیل بر آمد کئے گئے جن کو بعد میں بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک کے ہیرا نگر علاقے سیکٹر کے پتی میرو علاقے میں ایک کسان نے اپنے کھیت میں ہل چلانے کے دوران دو مارٹر شیل دیکھے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ کسان نے اس کے متعلق پولیس اور بی ایس ایف کو مطلع کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی سیکورٹی فورسز نے ان ماٹر شیلوں کو بر آمد کرکے ان کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔