سرینگر 3 اکتوبر :
لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج ٹیگور ہال میں دیوکی آریہ پُتری پاٹھ شالہ سرینگر کے یومِ تاسیس کی تقریب میں شرکت کی ۔ اپنے خطاب میں لفٹینٹ گورنر نے 1910 میں اس کے قیام کے بعدسے معاشرے کے غریب طبقوں کی لڑکیوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں اس کے بے پناہ تعاون کیلئے اسکول کی تعریف کی ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ قوم کی طاقت کا تعین علم ، ثقافت اور اقدار سے ہوتا ہے ۔ تعلیمی اداروں کو انسانی اقدار ، علم ، سماجی شعور کی تعمیر پر توجہ دینی چاہئیے تا کہ نوجوان ذہنوں کو اپنی مستقبل کی زندگی اور قوم کی تقدیر کو تشکیل دینے کے قابل بنایا جا سکے ۔
انہوں نے کہا کہ قدیم ہندوستان علم کا مرکز تھا اور عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں وقت آ گیا ہے کہ وشو گرو کے مقام کو دوبارہ حاصل کیا جائے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’ اسکولوں میں سیکھنے سے تعلیمی فضیلت ، علمی معاشرے کی تعمیر کیلئے مساوی رسائی اور طالب علموں کو عالمی مسابقت کیلئے تیار کرنا چاہئیے ۔ ‘‘
یومِ تاسیس کی تقریب میں لفٹینٹ گورنر نے صدی پرانے تعلیمی ادارے کی ترقی میں رہنمائی کرنے میں دیوکی آریہ پُتری پاٹھ شالہ کی چئیر پرسن شریمتی وینا چندھوک ، پرنسپل اور اساتذہ کے کردار کی ستائش کی ۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے کو بھی آگے آنا چاہئیے اور اس طرح کی نیک کوششوں میں اپنا حصہ ڈالنا چاہئیے اور طلباء کیلئے اپنی پوری صلاحیتوں کو فروغ دینے اور اپنی زندگی کے مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے موزوں ماحول پیدا کرنا چاہئیے ۔
دیوکی آریہ پُتری پاٹھ شالہ کی چئیر پرسن شریمتی وینا چندھوک نے گذشتہ 112 برسوں میں اسکول کے سفر اور کامیابیوں کو شئیر کیا ۔
سنتور استاد مسٹر ابھے سوپوری کی پرفارمنس تقریب کی اہم جھلکیوں میں سے ایک تھی اس کے علاوہ اسکول کے طلباء کی روح پرور پرارتھنا اور مارشل آرٹس کا مظاہرہ بھی تھا ۔
اس موقع پر پرنسپل ڈی اے پی پی محترمہ یسرا مشتاق ، اساتذہ ، والدین ، سرپرست اور طلباء نے شرکت کی ۔