• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

وزیر داخلہ امیت شاہ رواں ماہ کے آخر میں جموں کشمیر کے دورے پر وارد ہونگے

بی جے پی کیلئے سال 2024 لوک سبھا انتخابی مہم کا آغاز کرنے کے علاوہ کچھ اہم میٹنگیں متوقع

Online Editor by Online Editor
2023-12-09
in اہم ترین, تازہ تریں, قومی خبریں
A A
مرکز نے وادی میں مزید 15 ہزار اہلکاروں کی تعیناتی کاکیا فیصلہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر /09دسمبر:
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سال 2024 کے پارلیمانی انتخابات کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی انتخابی مہم کا آغاز کرنے کیلئے اس ماہ کے آخر تک جموں و کشمیر کا دورہ کرنے والے ہیں۔بی جے پی کے جموں کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے پارٹی کارکنوں کے حوصلے کو بڑھانے کیلئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی ریلی کیلئے پارٹی ہائی کمان سے باضابطہ طور پر درخواست کی ہے۔
انہوں نے کہا ’’ہم نے پارٹی ہائی کمان کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی جموں میں ایک ریلی کے لیے درخواست بھیجی تھی تاکہ پارٹی کارکنوں کے حوصلے بلند کرنے کے لیے جموں و کشمیر میں بی جے پی کی 2024 کے لوک سبھا انتخابی مہم کا آغاز کیا جا سکے‘‘۔بی جے پی کے اندر ذرائع نے انکشاف کیا کہ ہائی کمان نے شاہ کے دورے کیلئے رضامندی دے دی ہے اور مرکزی وزیر داخلہ کے جموں میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرنے کی امید ہے۔ سیکورٹی کے پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے مقام کو حتمی شکل دینا ابھی باقی ہے۔
امیت شاہ اپنے دورے کے دوران جموں میں ہائی ٹیک ای بسوں کا بھی افتتاح کریں گے جو جموں اور سرینگر دونوں شہروں میں اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کا حصہ ہے۔ اس دورے کو نہ صرف بی جے پی کی انتخابی مہم کا آغاز کرنے بلکہ خطے میں جدید اور پائیدار عوامی نقل و حمل کو فروغ دینے کے لیے ایک حکمت عملی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سال 2024کے ماہ اپریل اور مئی میں لوک سبھا کے انتخابات ہونے والے ہیں اور اس دوران جہاں ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی مختص پارلیمانی سیٹوں پر بھی ووٹنگ ہو گی ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے خلاف 10 اکتوبر کو پرامن احتجاج، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

Next Post

رات بھر آسمان صاف رہنے کے باعث جموں ، کشمیر اور لداخ شدید سردی کی لپیٹ میں

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
وادی  میں موسم خشک، صبح اور شام کے وقت سردی کی لہر تیز

رات بھر آسمان صاف رہنے کے باعث جموں ، کشمیر اور لداخ شدید سردی کی لپیٹ میں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan