• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۱۶, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

امریکی لڑاکا طیارہ ایف 16 جنوبی کوریا میں گر کر تباہ

Online Editor by Online Editor
2023-12-11
in تازہ تریں, عالمی خبریں
A A
امریکی لڑاکا طیارہ ایف 16 جنوبی کوریا میں گر کر تباہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

نیوز ڈیسک

امریکی لڑاکا طیارہ ایف 16 پیر کو جنوبی کوریا میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ہے تاہم پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی یونہاپ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ حادثہ گنسن میں امریکی فضائیہ کے اڈے کے قریب پیش آیا ہے۔
امریکی لڑاکا طیارہ ایف 16 پیر کو تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جبکہ پائلٹ محفوظ رہا۔
جنوبی کوریا کی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے فوری طور پر اس رپورٹ کی تصدیق نہیں کی۔
خیال رہے کہ تقریباً دو ہفتے قبل امریکی فوجی طیارہ جس میں آٹھ افراد سوار تھے مغربی جاپان کے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق کوسٹ گارڈ نے بتایا ہے کہ انہوں نے کشتیاں اور ہوائی جہاز یاکوشیما جزیرے میں بھیجے ہیں جہاں ٹلٹ روٹر وی 22 اوسپرے سے گر کر تباہ ہوا۔
حادثے میں عملے کا ایک رکن ہلاک ہو گیا تھا جبکہ دو کی حالت غیر واضح بتائی گئی تھی۔
رواں سال ستمبر میں امریکی فوج کا لاکھوں ڈالر کی مالیت کا سٹیلتھ جنگی طیارہ غائب ہو گیا تھا جس کی تلاش کے لیے عوام سے مدد کی اپیل کی تھی۔
حکام نے واقعے کو ’حادثہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایف 35 جنگی طیارہ ریاست جنوبی کیرولینا میں پرواز کر رہا تھا جب پائلٹ ایمرجنسی کی صورتحال میں ایجکٹ کر کہ جہاز سے باہر نکل گیا۔
امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کے طیارہ کردہ ایف 35 جنگی طیاروں کی قیمت 8 کروڑ ڈالر ہے۔
خیال رہے کہ امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعات بھی تواتر سے پیش آتے رہے ہیں جس کے بعد اپریل میں آرمی کے چیف آف سٹاف نے پائلٹس کو گراؤنڈ کرنے کا حکم دیا تھا۔
رواں سال میں چند ہفتوں کے دوران امریکی فوج کے چار ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوئے تھے جس کے بعد ان تمام پائلٹس کو گراؤنڈ کر دیا گیا جو کسی اہم مشن کا حصہ نہیں تھے۔
ستمبر میں ہی دو اپاچی ہیلی کاپٹروں کے آپس میں ٹکرانے کا حادثہ پیش آیا تھا جس میں تین فوجی ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا تھا۔
امریکی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ چیف آف سٹاف جنرل جیمز میک کونویل کے احکامات کے مطابق تمام پائلٹس ضروری ٹریننگ مکمل کرنے تک ہیلی کاپٹر نہیں اڑا سکیں گے۔
گزشتہ چند برسوں میں امریکی فوج کے متعدد ہیلی کاپٹر اور طیارے گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔ رواں سال فروری میں ٹریننگ فلائٹ کے دوران ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گرنے کا حادثہ پیش آیا تھا جس میں نیشنل گارڈ کے دو اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
جبکہ اپریل میں دو اپاچی ہیلی کاپٹروں کے آپس میں ٹکرانے کا حادثہ پیش آیا تھا جس میں تین فوجی ہلاک جبکہ ایک زخمی تھا۔ اس واقعے سے دو ہفتے قبل ریاست کینٹکی میں دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوئے تھے جس میں 9 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

سپریم کورٹ کا فیصلہ مضبوط ہندوستان کی تعمیر کے لیے امید کی علامت : مودی

Next Post

حماس کی یرغمالیوں سے متعلق دھمکی کے بعد اسرائیل کی جنوبی غزہ پر بمباری

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
مونیکا کوہلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

خواتین وکلا عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر پیش نہیں ہو سکتیں: جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

2024-12-23
صدر دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں کے گورنر مقرر کیے، بنواری لال کا استعفیٰ قبول کیا

جمہوریہ کی قیادت میں قوم وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے:مرمو

2024-12-17
محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

2024-12-15
اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
Next Post
حماس کی یرغمالیوں سے متعلق دھمکی کے بعد اسرائیل کی جنوبی غزہ پر بمباری

حماس کی یرغمالیوں سے متعلق دھمکی کے بعد اسرائیل کی جنوبی غزہ پر بمباری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan