• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۱۶, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

حماس کی یرغمالیوں سے متعلق دھمکی کے بعد اسرائیل کی جنوبی غزہ پر بمباری

Online Editor by Online Editor
2023-12-11
in تازہ تریں, عالمی خبریں
A A
حماس کی یرغمالیوں سے متعلق دھمکی کے بعد اسرائیل کی جنوبی غزہ پر بمباری
FacebookTwitterWhatsappEmail

نیوز ڈیسک

حماس نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی قیدیوں سے متعلق مطالبات نہ پورے ہونے کی صورت میں کوئی یرغمالی غزہ سے زندہ نہیں نکلے گا، جس کے بعد اسرائیل نے جنوبی غزہ کے اہم شہر پر بمباری شروع کر دی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حماس کے ترجمان نے ٹیلی ویژن پر بیان میں کہا کہ ’تبادلے، مذاکرات اور مطالبات پورے کیے بغیر اسرائیل کو اس کے قیدی زندہ نہیں ملیں گے۔‘
حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار باسم نعیم نے نومبر کے آخر میں کہا تھا کہ ’تحریک اپنے تمام قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں تمام فوجی رہا کرنے کے لیے تیار ہے۔‘
اسرائیل کا کہنا ہے کہ ابھی بھی 137 یرغمالی غزہ میں موجود ہیں جبکہ سماجی تنظیموں کے مطابق تقریباً سات ہزار فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں۔
حماس اور اسلامی جہاد کے ایک قریبی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ خان یونس کے قریب دونوں گروپ اسرائیلی فوج کے ساتھ شدید لڑائی لڑ رہے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
نیتن یاہو نے غزہ میں حماس کے سربراہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’یہ حماس کے اختتام کی شروعات ہے۔ میں حماس کے دہشت گردوں سے کہتا ہوں: سب ختم ہو گیا ہے، یحییٰ سنوار کے لیے اپنی جان مت دو۔ ابھی ہتھیار ڈال دو۔‘
اتوار کو اسرائیلی فوج نے چوبیس گھنٹوں کے دوران جنوبی غزہ میں حماس کے مقامات سمیت 250 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔
اسرائیل کے مطابق غزہ لڑائی میں اس کے 98 فوجی ہلاک جبکہ 600 کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی قومی سلامتی کے مشیر کے مطابق لڑائی میں تقریباً سات ہزار ’دہشت گرد‘ مارے گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دو ماہ سے جاری جنگ کے بعد غزہ میں صحت کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے اور 36 ہسپتالوں میں سے صرف 14 کام کر رہے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو بورڈ نے اتوار کو ایک قراردار منظور کی ہے جس میں فوری اور بغیر کسی رکاوٹ کے امداد پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کےاندازے کے مطابق غزہ کی 24 لاکھ کی آبادی میں سے 19 لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں جن میں سے نصف سے زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔
قطر نے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کے نئے معاہدے پر کام کر رہا ہے تاہم وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان ثانی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی لگاتار بمباری سے معاہدے کی کامیابی کے امکانات کم ہو رہے ہیں۔
اتوار کو امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکبن نے ایک مرتبہ پھر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ مسترد کر دیا۔
انہوں نے امریکی ٹیلی ویژن اے بی سی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ’جب تک حماس زندہ ہے اور قائم ہے اور7 اکتوبر کے جیسا حملہ بار بار دہرانے کا ارادہ رکھتا ہے، تو یہ مسئلہ ہمیشہ کے لیے رہے گا۔‘

 

 

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

امریکی لڑاکا طیارہ ایف 16 جنوبی کوریا میں گر کر تباہ

Next Post

مدھیہ پردیش: موہن یادو ہوں گے نئے وزیر اعلیٰ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
مونیکا کوہلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

خواتین وکلا عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر پیش نہیں ہو سکتیں: جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

2024-12-23
صدر دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں کے گورنر مقرر کیے، بنواری لال کا استعفیٰ قبول کیا

جمہوریہ کی قیادت میں قوم وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے:مرمو

2024-12-17
محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

2024-12-15
اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
Next Post
مدھیہ پردیش: موہن یادو ہوں گے نئے وزیر اعلیٰ

مدھیہ پردیش: موہن یادو ہوں گے نئے وزیر اعلیٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan