• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۱۶, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

مودی کی گارنٹی،ہندوستان بنے گا دنیا کی تیسری بڑی طاقت:مودی

Online Editor by Online Editor
2023-12-18
in اہم ترین, تازہ تریں, قومی خبریں
A A
مودی کی گارنٹی،ہندوستان بنے گا دنیا کی تیسری بڑی طاقت:مودی
FacebookTwitterWhatsappEmail

وارانسی:18دسمبر:

کاشی سمیت پورے ملک کی ترقی کے تئیں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) حکومت کے عزم کو دہراتے ہوئے وزیر اعظم نریندرمودی نے پیر کو کہا کہ وہ اپنے تیسرے میعاد کار میں بھارت کو دنیا کی تیسری معاشی بڑی طاقت بنانے میں کامیاب ہونگے۔

وارانسی میں 19ہزار کروڑ کے پروجکٹؤں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اپنے خطاب میں مودی نے کہا’اب کچھ مہینے بعد ہی ملک میں الیکشن ہونے ہیں اور مودی نے ملک کو گارنٹی دی ہے کہ وہ اپنی تیسری پاری میں بھارت کو دنیا کی تیسری بڑی طاقت بنا کر رہے گا۔ یہ گارنٹی اگر میں ملک کو دے رہا ہوں تو اس کی وجہ آپ سبھی ہیں۔

سیوا پوری بلاک کے برکی گرام سبھا میں منعقد پروگرام میں انہوں نے کہا کہ کسان، خواتین، نوجوان اور غریب ہی ان کے لئے چار ذاتیاں ہیں۔ان چاروں ذاتیوں کے سو فیصد بہبود سے ہی ہندوستان ترقی یافتہ ملک بن سکے گا۔

انہوں نےکہا کہ’آج کاشی سمیت پورا ملک وکست بھارت کی تعمیر کے لئے کمر بستہ ہے۔ وکست بھارت سنکلپ یاترا ہزاروں گاؤں، ہزاروں شہروں میں پہنچ چکی ہے۔ کروڑؤں لوگ اس یاترا سے جڑرہے ہیں۔ اس یاترا میں جو گاڑی چل رہی ہے اس کو ملکی باشندے مودی کی گارنٹی والی گاڑی کہتے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ بھارت سرکاری نے غریب بہبود کی، مفاد عامہ کی جو اسکیمات بنائی ہیں۔

ان سے کوئی بھی مستحق محروم نا رہے۔ پہلے غریب حکومت کے چکر لگاتا تھا اب حکومت خود چل کر غریبوں کے پاس جارہی ہے۔اس سے سب سے بڑی چیز جو لوگوں کو لی ہے وہ ہے یقین۔ جنہیں اسکیمات کا فائدہ ملا ہے انہیں یہ یقین ہوا ہے کہ ان کی زندگی اب مزید بہتر ہوگی۔جنہیں اسکیمات کا فائدہ نہیں ملا ہے۔ انہیں بھی یہ یقین ہے کہ ایک نا ایک دن اسکیم کا فائدہ ملے گا۔ ملک کے اندر یہ یقین بھی بڑھا ہے کہ بھارت 2047 تک ترقی یافتہ ملک بنے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جب وارانسی کی ترقی ہوتی ہے تو یوپی کی ترقی ہوتی ہے اور جب یوپی کی ترقی ہوتی ہے تو ملک کی ترقی ہوتی ہے۔ اسی جذبے کے ساتھ یہاں تقریبا 19ہزار کروڑ سے زیادہ کی اسکیمات کا سنگ بنیاد اور افتتاح ہوا ہےاس میں پینے کے پانی کی سپلائی، ٹراما سنٹر میں کریٹیکل یونٹ، سڑک، بجلی،گنگا گھاٹ، ریلوے ، ائیر پورٹ،شمسی توانائی جیسے کئی شعبوں کے پروجکٹ ترقی کی رفتار کو مزید تیز کریں گے۔

وارانسی میں حال ہی میں منعقد دیو دیوالی کا ذکر کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ’ اس بار جو لوگ دیو دیوالی کا عدایم المثال نظارہ دیکھ کر آئے جن میں بیرونی مہمان بھی شامل تھے انہوں نے مجھے دہلی مین پورا حال بتایا تھا۔ جی۔20 میں آئے مہمان ہوں یا وارانسی آنے والا کوئی بھی مہمان جب وارانسی کے لوگوں کو تعریف کرتے ہیں تو میرا بھی ماتھا اونچا ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا میں شامل ہونے سے انہیں بہت فائدہ ملا ہے۔ خوداعتمادی سے بھرے بچوں اور خواتین سے مل کر یہ پتا چلتا ہے کہ سماج کے اندر کیسی طاقت چھپی پڑی ہے۔ ایک سے بڑھ کر ایک طاقتور مائیں، بچوں، نوجوانوں کو دیکھنے، سمجھے جانے کا موقع ملا ہے۔ دو دن کے کاشی قیام میں اتنا کچھ سیکھنے کو ملا کہ ان کی زندگی خوشگوار ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشی کی آمدنی بڑھانے کے لئے ڈبل انجن کی سرکار لگاتار کام کررہی ہے۔ انہوں نے اسمارٹ سٹی کے تحت یونیفائڈ ٹورسٹ پاس سسٹم کی بھی جانکاری دی ساتھ ہی وارانسی کی ٹورسٹ ویب سائٹ کے بارے میں بھی بتایا۔ جسے آج لانچ کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے دین دیال اپادھیائے جنکشن سے نیو بھاؤ پور جنکشن کے درمیان شروع ہوئے ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کاریڈور، چترکوٹ میں لگنے والے 800میگاواٹ کے شمسی توانائی پارک سمیت سنگ بنیاد و افتتاح ہونے والی پروجکٹوں کا بھی ذکر کیا

انہوں نے کھیتی میں ڈرون ٹیکنالوجی کی اہمیت پر کہا کہ ڈرون ہماری زرعی نظام کا مستقبل گڑھنے والا ہے۔ حکومت نے نمو ڈرون دیدی کا افتتاح کیا ہے۔ اس مہم کے تحت اپنی مدد آپ گروہوں کی خواتین کو ڈون چلانے کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔ انہوں نے وارانسی ڈیری پلانٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کی تعمیر بنارس میں تیزی سے ہورہی ہے۔ اگلے ایک دو مہینے میں پورا ہوجائے گا۔ بنارس ڈیرسی وارانسی میں 500 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کررہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دہائیوں سے پوروانچل کا پورا علاقہ بہت نظر انداز کیا گیا۔ مگر مہادیو کے آشیرواد سے مودی آپ کی خدمت میں جٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی گارنٹی کے پیچھے کاشی کے میرے عزیزوں کی طاقت ہے۔ آپ ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔ میرے عزائم کو مستحکم کرتے ہیں۔اس سے قبل وزیر اعظم نے وارانسی سے چار نئی ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج وارانسی سے دہلی کے لئے ایک اور وندے بھارت ایکسپریس ٹرین شروع ہوئی ہے۔ آج سے مئو۔دوہری گھاٹ ٹرین بھی شروع ہورہی ہے۔ اس لائن کے شروع ہونے سے بڑہل گنج ، ہاٹا وغیرہ علاقے کے لوگوں کو بہت فائدہ ہونے والا ہے۔

وزیر اعظم نے اپنے خطاب کا آغاز بھوجپیوری بولی میں کی۔ انہوں نے اسی بولی میں وارانسی کے سبھی لوگوں کو سلام کیا۔اور ان کا حال چال جانا۔مودی اپنے پارلیمانی حلقے کے دوروزہ دورے پر اتوار کو یہاں پہنچے تھے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے بنگلورو میں مہامنا مالویہ مشن کی تقریب میں شرکت کی

Next Post

جموں وکشمیر اور لداخ میں یکے بعد دیگر 5 بار زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
جموں و کشمیر میں 6 گھنٹے کے اندر دو بار زلزلہ آیا

جموں وکشمیر اور لداخ میں یکے بعد دیگر 5 بار زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan