• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۱۶, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

جموں و کشمیر کے نوجوانوں  کے  وفد نے صدر جمہوریہ  سے ملاقات کی

Online Editor by Online Editor
2023-12-25
in تازہ تریں, قومی خبریں
A A
جموں و کشمیر کے نوجوانوں  کے  وفد نے صدر جمہوریہ  سے ملاقات کی
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دلی۔ 25؍ دسمبر:

’وطن کو جانو‘ پروگرام میں شرکت کرنے والے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے ایک وفد نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند، شریمتی دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔صدر مملکت نے وفد کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’وطن کو جانو‘ پروگرام کا مقصد انہیں ملک کے فن، ثقافت، تہذیب اور ملک میں ہونے والے ترقیاتی کاموں سے روشناس کرانا ہے۔ انہیں دورے کے دوران احساس ہوا ہوگا کہ ہم مختلف زبانیں بولتے ہیں، مختلف لباس پہنتے ہیں، مختلف طرز زندگی اپناتے ہیں، لیکن، ہم ایک ہیں۔ یہی اتحاد ہماری اصل طاقت ہے۔ ہمیں اسے مزید مضبوط کرنا ہے۔

صدر نے نوٹ کیا کہ دفعہ 370 کو ہٹائے جانے کے بعد جموں و کشمیر کی ترقی میں بے مثال پیش رفت ہوئی ہے۔ حکومت ہند اور مقامی انتظامیہ عوام کی ترقی کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ عام لوگوں کے فائدے کے لیے گورننس میں ٹیکنالوجی کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ ڈیجیٹل جموں و کشمیر کی طرف بڑھتے ہوئے انتظامیہ نے حکمرانی کو مستقبل کے لیے تیار کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موثر ترسیل اور شفافیت گڈ گورننس کی بنیاد ہے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اس سوچ کے ساتھ 1100 سے زیادہ سرکاری خدمات آن لائن کر دی گئی ہیں جو عام لوگوں کے مفاد میں ہیں۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوان ہندوستان کے مرکزی دھارے کا حصہ بن کر اپنے خوابوں کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن آج بھی بعض عناصر یہ نہیں چاہتے کہ مفادات کی وجہ سے کشمیر ترقی کرے۔

تاہم حکومت جس طرح سے جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور تعلیم میں سرمایہ کاری کر رہی ہے، وہ دن دور نہیں جب جموں و کشمیر ہندوستان میں ترقی کا آئیڈیل پیش کرے گا۔صدر نے نوجوانوں کے وفد کے ارکان پر زور دیا کہ وہ حکومت کی طرف سے کی جا رہی ترقیاتی کوششوں سے فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے ان کی زندگی میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے انہیں اپنے روشن مستقبل کے لیے منشیات، سماج دشمن عناصر اور منفی تشہیر سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت ہر ایک کو منصفانہ مواقع فراہم کرتی ہے، انہیں صرف اس پر یقین کرنا ہوگا اور لگن اور محنت کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

پونچھ حملہ : فوجی سربراہ کے بعد وزیر دفاع راجناتھ سنگھ 27دسمبر کو جموں وارد ہونگے

Next Post

ہندوستان عیسائی برادری کے تعاون کو فخر کے ساتھ تسلیم کرتا ہے۔ پی ایم مودی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2024-12-25
لوک سبھا انتخابات کے بعد ’’افسپا ‘‘ کی منسوخی پر غور کیا جائے گا ۔وزیر داخلہ

نکسلزم اور دہشت گردانہ تشدد سے نمٹنے میں سی آر پی ایف کا کردار قابل تعریف ہے : شاہ

2024-12-25
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
وزیر اعظم مودی دنیا کے پہلے عالمی روایتی ادویاتی مرکز کا افتتاح کریں گے

ہندوستان عیسائی برادری کے تعاون کو فخر کے ساتھ تسلیم کرتا ہے۔ پی ایم مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan