ویب مانیٹرینگ
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے پیر کو کہا ہے کہ غزہ میں لڑائی ابھی خاتمے سے دور ہے۔
انہوں نے ذرائع ابلاغ کی ان رپورٹس کو قیاس آرائی قرار دے کر مسترد کر دیا کہ ان کی حکومت فلسطینی علاقے میں حماس کے خلاف لڑائی روک سکتی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک بیان کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ نتن یاہو نے اپنی پارٹی سے تعلق رکھنے والے قانون سازوں کو بتایا: ’ہم روک نہیں رہے۔ ہم لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں اور آنے والے دنوں میں ہم لڑائی کو مزید تیز کریں گے اور لڑائی میں کافی وقت لگے گا اور یہ خاتمے کے قریب نہیں ہے۔‘
