ویب ڈیسک
سال 2024 کے آغاز کے موقع پر نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
خیال رہے کہ پاکستان میں نیا سال شروع ہونے سے 9 گھنٹے قبل ہی دنیا میں نیا سال شروع ہوجاتا ہے اور سب سے پہلے بحرالکاہل کے دور دراز جزائر میں نیا سال شروع ہوتا ہے۔
دنیا میں سب سے پہلے 2023 کا آغاز وسطی بحرالکاہل کے جزائر ٹونگا اور کیریباتی میں ہوا، یہاں پاکستان سے 9 گھنٹے پہلے نیا سال شروع ہوتا ہے، ان چھوٹے جزائر میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے کے بعد نیا سال شروع ہوجاتا ہے۔
اس جزیرے میں زیادہ تر انسانی بستیاں نہیں ہیں اس لیے یہاں پر نئے سال کا آغاز اتنی اہمیت نہیں رکھتا۔
ٹونگا اور کریباتی میں سال نو کے کچھ منٹ بعد ہی نیوزی لینڈ کے جزیرے چاٹھن میں بھی نئے سال کا آغاز ہوجاتا ہے اور یہاں بھی انسانی آبادی نہ ہونے کی وجہ سے نئے سال کے آغاز کو اہمیت نہیں دی جاتی۔
ٹونگا اور کیریباتی کے بعد نئے سال کا آغاز نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں ہوتا ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے کے بعد ہوتا ہے۔
یعنی جب پاکستان میں 31 دسمبر کی شام ہوتی ہے، اسی وقت نیوزی لینڈ میں نیا سال شروع ہوجاتا ہے۔
نیوزی لینڈ دنیا کا وہ پہلا بڑا اور معروف ملک جب کہ آکلینڈ وہ پہلا شہر ہے جہاں سال نو کا آغاز سب سے پہلے ہوتا ہے۔
نیوزی لینڈ کے بعد نئے سال کا آغاز روس کے دور دراز کے جزائر میں ہوتا ہے جہاں پاکستانی وقت کے مطابق 31 دسمبر کی شام 5 بجے کے بعد نیا سال شروع ہوجاتا ہے۔