• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

لبنانی صحافی نبیلہ عواد کا وزیر ثقافت سے ایوارڈ لینے سے انکار

Online Editor by Online Editor
2024-01-13
in تازہ تریں, عالمی خبریں
A A
لبنانی صحافی نبیلہ عواد کا وزیر ثقافت سے ایوارڈ لینے سے انکار
FacebookTwitterWhatsappEmail

ویب ڈیسک

لبنان کے نیوز چینل ایم ٹی وی کے لیے کام کرنے والی صحافی نبیلہ عواد نے وزیر ثقافت محمد مرتضیٰ سے ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق نبیلہ عواد وزیر ثقافت کے سیاسی موقف اور وزارت میں ان کے کئی فیصلوں پر اعتراض کرتی ہیں۔
لبنان کے النھار اخبار نے جمعرات کو رپورٹ کیا ہے کہ ملکی چینل اور میڈیا کے شعبے میں نبیلہ عواد کے نمایاں کارکردگی کے پیش نظر انہیں ’ارض الموبدعین’ (Land of Creatives) ایسوسی ایشن کی جانب سے ایوارڈ کی پیشکش کی گئی تھی۔
لبنان کی وزارت ثقافت کے تعاون سے ہر سال ارض الموبدعین تنظیم بیروت کے یونیسکو پیلس میں تقریب منعقد کر کےمختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو اعزاز دیتی ہے۔
اخبار کا کہنا ہے کہ جب نبیلہ عواد کو معلوم ہوا کہ انہیں وزیر ثقافت محمد مرتضیٰ سے اپنا ایوارڈ وصول کرنا ہو گا تو انہوں نے اس سے انکار کر دیا۔
نبیلہ نے انھار اخبار کو بتایا کہ انہوں نے وزیر ثقافت کے بہت سے فیصلوں کی مخالفت کی ہے اور میری رائے میں ان کی وجہ سے لبنان کی ثقافتی صنعت کو نقصان پہنچا ہے۔
لبنانی صحافی نے مزید کہا کہ میں محمد مرتضیٰ کے موقف اور سیاسی لائن اور وزارت ثقافت میں ان کی کارکردگی کے بھی خلاف ہوں۔
یہ وجوہ ہیں کہ میں وزیر ثقافت سے ایوارڈ لینے سے انکار کر رہی ہوں، ایوارڈ دینے والی تنظیم کے قائدین کو اپنے تحفظات کی وضاحت کر چکی ہوں اور وہ میرا موقف سمجھ رہے ہیں۔
نبیلہ عواد کا کہنا ہے کہ میرے پیشے میں بنیادی چیز ’آزادی کا دفاع‘ کرنا ہے، میں صحافی ہوں اور اس بات پر یقین رکھتی ہوں۔
لبنان کے ثقافتی منظرنامے کو نقصان پہنچانے والوں یا آزادی کی مخالفت کرنے والوں میں سے کسی بھی شخصیت سے ایوارڈ وصول کرنے سے انکار کرنا میرا حق ہے۔
قبل ازیں محمد مرتضیٰ کو 2021 میں نامزد وزیراعظم نجیب میقاتی کی حکومت نے وزیر ثقافت نامزد کیا تھا،اس عہدے سے پہلے وہ لبنان کی فوجداری عدالت کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں ۔
علاوہ ازیں گذشتہ سال محمد مرتضیٰ نے لبنان میں فلم ’باربی‘ کی نمائش پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس فلم میں ’ہم جنس پرستی‘ کو فروغ دیا گیا ہے جو اخلاقی اقدار کے لیے چیلنج ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

لال چوک پر ویشنوی کی گایتری منتر کی پاٹھ سوشل میڈیا پر وائرل

Next Post

مرزا غالب انگریزی لباس میں

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
مونیکا کوہلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

خواتین وکلا عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر پیش نہیں ہو سکتیں: جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

2024-12-23
صدر دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں کے گورنر مقرر کیے، بنواری لال کا استعفیٰ قبول کیا

جمہوریہ کی قیادت میں قوم وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے:مرمو

2024-12-17
محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

2024-12-15
اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
Next Post
غالب کی آپ بیتیوں کا تجزیاتی مطالعہ اور موازنہ

مرزا غالب انگریزی لباس میں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan